پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اہم پیش رفت ہو رہی ہے، نمائندہ عالمی ادارہ صحت

November 2, 2015 3:17 pm0 commentsViews: 30

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی کنٹری ہیڈ مشل تھیرن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ بچے پولیو سے مکمل طور پر محفوظ ہیں ملک میں پولیو کے خاتمے میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے تمام لوگوں کو ملکر پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں مدارس سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم چلائی گئی۔ سال2014ء میںپولیو کے 300 کیسز سامنے آئے اور اب تک صرف38 کیسز سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور پولیو ایمر جنسی سیل کے حکام نے شرکت کی۔

Tags: