تبدیلی کی جنگ جاری رہے گی، عمران خان

November 2, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 18

ملک و قوم کو کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کے موجودہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں
کرپٹ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، پارٹی رہنما سے بات چیت
لاہور( آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی جنگ جاری رہے گی ہم ملک و قوم کو کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کے موجودہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ نا اہل اور کرپٹ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام انتخابات کی مہم کے دوران قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے وعدے کئے مگر آئے روز مہنگائی میں اضافے سے غریب خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

Tags: