دوشاہوں کے درمیان سرد جنگ

November 2, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 24

غوث علیشاہ اپنی زوال پذیر سیاست بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، قائم علی شاہ
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تنقید سمجھ سے بالا تر ہے وہ نہ خود امیدوارتھے نہ کوئی امید وار کھڑا کیا تھا
خیر پور کے واقعے پر وہ اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شا نے غوث علی شاہ کے بیان پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غوث علی شاہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غوث علی شاہ نہ تو خود امیدوار تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی اہم امیدار کھڑا کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ غوث علی شاہ کس جماعت میں ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں دراز شریف کے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے غوث علی شاہ اپنی زوال پذیر سیاست کو خیر پور کے واقعہ پر چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم دراز شریف کے واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں کہ وہ کون لوگ تھے جو سانگھڑ ضلع سے لوگوں کو لے کر دراز شریف پہنچے اور خون خرابہ کروایا۔ انہوں نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اور چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھیں۔

Tags: