آج صبح،پی آئی اے کو اخبارات کی ترسیل بند کردی گئی

November 2, 2015 3:21 pm0 commentsViews: 16

مالی خسارے کے باعث تین ماہ سے فراہم کیے جانے والے اخبارات کا بل ادا نہیں کیا گیا
روزانہ 4ہزار اخبارات دیے جاتے ہیں جن کا ماہانہ بل بل تقریباً9 لاکھ روپے ہے
کراچی( نمائندہ خصوصی) برسوں سے مسلسل مالی خسارے میں چلنے والی عوامی ایئر لائن اب اخبارات کی بھی90 لاکھ ماہانہ کی مقروض ہونے لگی عدم ادائیگی پر اخبارات کی ترسیل صبح سے بند کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ4ہزار مختلف اخبارات فراہم کئے جاتے ہیں جو وہ اپنے مسافروں کو با خبر رکھنے کیلئے پروازوں میں فراہم کرتی ہے یہی نہیں یہ اخبارات پوری دنیا میں پاکستانی خبروں تک رسائی کا واحد ذریعہ ہیں۔ پی آئی اے نے جس طرح دیگر معاملات کو التوا میں ڈال کر چل چلا ئو کا چلن اپنایا ہوا ہے اسی طرح اب روزانہ کی اشاعت والے اخبارات کو بھی مالی بحران میں لانے کی ٹھان لی ہے اور تین ماہ سے اخبارات کے بل ادا نہ کرکے اخباری مالکان کو مالی خسارے سے دو چار کرنے کی ٹھان لی ہے پی آئی اے کو روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار اخبارات رسائل کی ترسیل نیشنل نیوز ایجنسی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل نیوز ایجنسی نے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ماہانہ 90 لاکھ برداشت کرنے کی اس میں سکت نہیں اس لئے پہلے دو کروڑ 70 لاکھ کی ادائیگی کی جائے اس کے بعد ہی اخبارات کی ترسیل جاری ہوگی۔ دیگر حالات میں اخبارات کی فراہمی کسی صورت ایجنسی کیلئے ممکن نہیں جس کے بعد آج سے پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اخبارات کی سہولت بھی ختم ہوگئی ہے۔

Tags: