ایشوریہ 42 سال کی ہوگئیں سالگرہ گھر میں سادگی سے منائی

November 2, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) ایشوریہ رائے 45 سال کی ہوگئیں‘ گزشتہ روز گھر میں سالگرہ سادگی سے منائی‘ یکم نومبر 1973 ء کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر منگلور میں پیدا ہونیوالی ایشوریہ1994ء میں بھارت کیلئے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں1997 ء میں منی رتنم کی تامل فلم ’ ’ اروور‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی ایشوریہ نے بالی ووڈ میں قدم1997 ء میں فلم ’’ اور پیار ہوگیا‘‘ سے رکھا تاہم بالی ووڈ میں انہیں پہلی کامیابی ’’ ہم دل دے چکے صنم‘‘ سے ملی اس کے بعد ایشوریہ نے تاحال ‘جوش‘ محبتیں‘ دیوداس‘ دھوم2‘ گرو‘ سرکار‘ جودھا اکبر‘ سمیت40 سے زائد تامل‘ ہندی‘ بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوراڈز اپنے نام کئے‘2007 ء میں ان کی شادی ابھیشک بچن کے ساتھ ہوئی‘2009 ء میں انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز’’ پدماشری‘‘ سے نوازا گیا۔

Tags: