انگلش بائولروں نے شاہینوں کے چھکے چھڑا دیئے‘234 رنزپرڈھیر

November 2, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 22

شارجہ میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز مصباح 71 اور سرفراز صرف 17 رنز پر 39 سے آگے نہ بڑھ سکے
جیمز اینڈرسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی‘ انگلینڈ آج بیٹنگ شروع کریگا
شارجہ( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں234 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 71 رنز، سرفراز احمد 39 ، شعیب ملک 38 اور یونس خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، اسٹورٹ براڈ سمیت پاٹیل اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا،۔ اظہر علی آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے جو بغیر کسی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 27 ، شعیب ملک 38 ، یونس خان 31، اسد شفیق5 رنز، سرفراز احمد39 ، وہاب ریاض صفر، یاسر شاہ 7 ، مصباح الحق71 رنز بنا کر پویلین لوٹے، فاسٹ بائولر راحت علی آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے جو 4 رنز بنا سکے۔ ذوالفقار بابر 6 اسکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب بائولر رہے انہوں نے 17 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں اسٹورٹ براڈ سمیت پاٹیل اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے4 رنز بنا لئے۔ معین علی 4 اور ایلیسٹر کک صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

Tags: