واٹربورڈ اور آباد کی کمیٹی قائم،بلک کنکشن پر پابندی ختم کی جائیگی

November 2, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 24

فنڈ کی قلت کا سامنا ہے، آباد واٹربورڈ کی مالی مدد کرے، ایم ڈی مصباح الدین
کراچی( سٹی رپورٹر) واٹربورڈ شہریوں کے ساتھ ساتھ آباد ممبران کو بھی نئی رہائشی اسکیموں میں پانی و سیوریج کی سہولتوں کی فراہمی میں مشروط تعاون کرے گا ،نئے تعمیراتی منصوبوں کو بلک کنکشنز دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے اور K-4منصوبوں کی زمین کے معاملہ پر پالیسی مرتب کرنے کیلئے آباد اور واٹر بورڈ کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،کمیٹی ایسے منصوبوں سمیت زمینی حقائق کے مطابق مشترکہ رپورٹ مرتب کرے گی کمیٹی کثیر المنزلہ تعمیر ہو نے والی عما رتوںاور تعمیرا تی منصوبوں کا بھی جا ئزہ لے گی ۔تاہم رہائشی منصوبوں کی تعمیر سے رہائشی مسائل حل ہوتے ہیں اور ان سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے آباد ہاؤس میں واٹربورڈ اور آباد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آباد ممبران کی وزیربلدیات سندھ سے میٹنگ کے حوالے سے فالو اپ کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیئرمین آباد حنیف گوہر وائس چیئرمین رئیس احمد ، رضوان آرڈیا دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ نے آباد سے ہمیشہ تعاون کیا ہے ،لیکن واٹربورڈ کو بلڈرز سے کمرشلائزیشن و بیٹرمنٹ چارجز وصول نہیں ہورہے ، واٹربورڈ کو لیکیجز کے خاتمہ ،تنصیبات ، مشینری ، پمپنگ ہاؤسز سمیت مرمتی کاموںکیلئے فنڈ کی قلت کا سامنا ہے آباد مالی استحکام میں واٹربورڈ سے تعاون کرے۔

Tags: