پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے‘ مسرت شاہین

November 2, 2015 3:27 pm0 commentsViews: 14

لاہور( نیوز دیسک) تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی‘ نئے لوگوں کو خاص طور پر پی ٹی آئی کو حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے‘ عمران خان‘ پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کی زبردست حامی ہوں‘ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسرت شاہین نے کہا کہ چند نام نہاد مولوی اسلام کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں جو کسی صورت بھی جائز نہیں‘ سیاسی مفادات کی خاطر اپنا سب کچھ فروخت کرنے والوں کے طرز سیاست کی سخت مذمت کرتی ہوں‘ ایسے ضمیر فروش لوگ ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔

Tags: