دپیکا ہالی وڈ کی انڈسٹری پر راج کرنے کی خواہشمند

November 2, 2015 3:28 pm0 commentsViews: 20

فاسٹ اینڈ فیورٹس جیسی فلموںکام کرنا نہیں چاہتی
گھر میں کسی اسٹار کی طرح نہیں عام انسان کی طرح رہتی ہوں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ارادہ رکھتی ہیں‘ اداکارہ نے جیو ایم اے ایم آئی ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اوپننگ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ ’’ فاسٹ اینڈ فیورس‘‘جیسی فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتیں‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں ’’ رام لیلا‘‘ جیسی فلموں کو پروموٹ کرنا زیادہ پسند کریں گی۔ جب میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ وہ گھرمیں بھی اسٹار کی طرح رہتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں بالکل عام اور نارمل زندگی گزارتی ہیں ابھی پچھلی رات انہوں نے برتن دھوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی میں اسٹار انداز اختیار نہیں کرتیں۔

Tags: