سونم کپور کا اداکارائوں کو کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کیساتھ کام سے انکار

November 2, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 30

خواتین کو بھی مرد فنکاروں کے برابر معاوضہ ملنا چاہئے
کم معاوضے کی شکایت کرنے کے بجائے کام کرنا بند کردیا جائے
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فیشن آئیکون سونم کپور کا کہنا ہے کہ خواتین اداکارائوں کو کم معاوضے کی ادائیگی پر احتجاج کرنے کی بجائے کم معاوضے کی پیشکش کرنیوالے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردینا چاہئے‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے علم میں ہے کہ احتجاج کا حصہ بننے والی اداکارائوں کا مطالبہ میل اداکاروں کے برابر معاوضہ حاصل کرنے کے اہل ہیں تو کم پر کام کرنے سے انکار کردیں‘ اداکارہ نے17 ویں جیو ایم اے ایم آئی ممبئی فلم فیسٹیول کی اوپننگ تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اداکارائوں کو کم معاوضے کی ادائیگی کیخلاف شکایت ترک کرکے کام کرنے سے انکار کردینا چاہئے‘ اسی تقریب کے ایک اور سیشن کے دوران ’’ پیکو‘‘ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ میں اپنے معاوضے سے نا خوش ہوں۔