ایم کیو ایم کے ارکان آج سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرینگے

November 2, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 20

کراچی آپریشن پر شکایات کی وجہ سے استعفے دیے تھے، اعتراضات دور ہونے پر استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا، طاہرمشہدی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ سے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا‘ ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹر شرکت کریں گے‘ استعفے واپس لینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا‘ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج (پیرکو) ایم کیو ایم کے تمام سینیٹر سینیٹ سے اپنے استعفے واپس لے لیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے تقریباً تمام تر اعتراضات دور کردیئے گئے ہیں‘ اگر کسی کو کوئی شکایات ہوگی تو وہ ازالہ کمیٹی سے رابطہ کرسکتا ہے‘ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے تمام ایم این ایز‘ سینیٹرز اور ایم پی ایز نے اسمبلیوں سے کراچی آپریشن پر شکایات کی وجہ سے استعفے دیئے تھے۔

Tags: