قائم علیشاہ اور زرداری5سال میں بینظیر بھٹو کے قاتل گرفتار نہ کرسکے، ناہید خان

November 2, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 50

اگر بینظیر بھٹو کا قتل بیت اللہ مسعود نے کیا تو اس کی پشت پناہی کون کررہا تھا
خیرپور میں بلدیاتی انتخابات میں 12افراد کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکریٹری اورپیپلز پارٹی ورکرز کی چیئرپرسن ناہید خان نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے صدر زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود بی بی کے قاتل گرفتار نہ کرسکے‘ اگر شہید بینظیر بھٹو کا قتل بیت اللہ محسود نے کیا تو اس کی پشت پناہی کون کررہا تھا‘ خیر پور درازشریف میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر گیارہ افراد سے زائد کے قتل کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے‘ گزشتہ روز ملیر میں دورے کے دوران کھوکھرا پار میں پروفیسر محمد رحیم راولانی‘ رزاق آباد میں صحافی سلطان شاہ ساقی کی وفات پر سید خدا ڈنو شاہ‘ لطیف راولانی سے تعزیت اور پپری میںپیپلز پارٹی کے باغی کارکنان ڈاکٹر عظمت ‘احمد گبول سے ملاقات اور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حقیقی نمائندگی کرنیوالی پیپلز پارٹی کو بچانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں‘ زرداری ٹولے نے پارٹی کو یرغمال بنالیا ہے‘ سندھ سمیت پورے ملک میں زرداری نے کرپشن‘ لوٹ مار اور بد انتظامی کی نئی مثال پیش کی ہے۔ عوام سے چھینی گئی ان کی اصل اور شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی واپس لے کر دم لیں گے‘ انہوںنے کہا کہ18 اکتوبر کے موقع پر شہیدبینظیر بھٹو نے اپنے خط میں قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کا ذکر کیا تھا‘ لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘ ہمارے دروازے نبیل گبول سمیت پیپلز پارٹی کے تمام ناراض رہنمائوں کیلئے کھلے ہیں۔

Tags: