نیو کراچی کے کارخانے میں آتشزدگی

November 2, 2015 3:30 pm0 commentsViews: 38

کراچی(کرائم رپورٹر)نیوکراچی گودھرا کیمپ میں چپ بورڈ کے کارخانے میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی گودھرا کیمپ میں مین روڈ پر قائم گودھرا پلائی بورڈ سینٹر آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے3فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر 2گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی پلائی بورڈ چپ بورڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Tags: