مخالفین کے خواب چکنا چور ہوگئے، بلاول بھٹو

November 2, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 19

آج سے پی آئی اے کے مسافر پروازمیں اخبارات کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے ہیںبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی فتح
عوام نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد ملک گیر جماعت ہے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا
مجھے یقین ہے کہ پنجاب میں دوسرے اور تیسرے مراحل کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مخالفین کے لیے سرپرائز ثابت ہوں گے، کامیابی پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور پنجاب کے20 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ہونیوالی پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امید واروں کو کامیابی پر مبادکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی واضح پیغام ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد ملک گیر قومی جماعت ہے‘ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے خیرپور اور پنجاب کے فیصل آباد میں آزاد امید واروں اور ان کے مخالفین کے حامیوں کے درمیان تصادم میں12 سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت پر بھی انتہائی غم اور افسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ انتہائی دکھ کے دکھ کے واقعات ہیں‘ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہئے‘ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج نے پیپلز پارٹی کے مخالفین کی تمام پیش گوئیاں اور تمام خواب چکنا چور کردیئے ہیں جو کہ ہر وقت یہ پروپیگنڈہ کرتے رہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے‘ یہ تاریخ کی گواہی ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور بھیانک کارروائیاں کی جاتی ہیں تب بھی پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئے ہیں تو نسل در نسل پاکستان کے عوام اور جیالوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے ایسے پروپیگنڈے کو کچل دیا ہے‘ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امید واروں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پنجاب میں دوسرے اور تیسرے مراحل کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مخالفین کیلئے سرپرائز ثابت ہوں گے۔

Tags: