شاہ محمود کا (ن) لیگ کی جانب جھکائو، جلد شمولیت کا امکان

November 2, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 25

قیادت سے اختلافات بڑھنے لگے، ن لیگ کی قیادت قربتیں پیدا کررہی ہے،وزارت خارجہ ملنے کا اشارہ
ہیلری کلنٹن کے صدر بننے پر عہدہ دیاجائے گا، سیاسی و سفارتی حلقے کیش کروانے کے ماہر ہیں، ذرائع
لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی (ن) لیگ میں شمولیت اور انہیں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ ہیلری کے امریکی صدر منتخب ہونے پر شاہ محمود کو وزارت خارجہ کا قلمدان مل سکتا ہے‘ ذرائع کے مطابق شاہ محمود کے قیادت کے ساتھ اختلافات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے قربت پیدا کررہے ہیں‘ سیاسی ماہرین کے مطابق 2016 ء صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی کامیابی یقینی دکھائی دے رہی ہے‘ ہیلری کی کامیابی کی صورت میں شاہ محمود قریشی پاکستان میں ایسی شخصیت ہیں جو پاکستان کے سیاسی و سفارتی حلقے کیش کرواسکتے ہیں کیوں کہ آصف علی زرداری کے دور حکومت میں شاہ محمود قریشی پاکستان کے وزیر خارجہ تھے جبکہ ہیلری کے پاس بھی وزارت خارجہ کا قلمدان تھا‘ ہیلری کلنٹن شاہ محمود قریشی کے اندر سفارتکاری کو کافی حد تک پسند کرتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت محسوس کرتی ہے کہ ہیلری کے منتخب ہونے پر شاہ محمود کو وزیر خارجہ بنانے سے بہت ساری آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں‘ شاہ محمود پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصآف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھائے جارہے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

Tags: