آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ سلطان آباد نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی

November 2, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 22

سلطان آباد اور سکندر آباد کے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے، عزیز اللہ آفریدی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی شہر میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ‘اس سلسلے میں سلطان آباد یوسی46 کیماڑی ٹائون میں آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ سلطان آباد نے تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے‘ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین کے عہدے کے امیدوار ممتاز سیاسی شخصیت عزیز اللہ آفریدی نے آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے اور انہیں سلطان آباد کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی‘ ملاقات میں ٹرسٹ کے یحییٰ آفریدی‘ گل رحمن آفریدی‘ مصری خان‘ ماہر آفریدی‘ گل ہر خان آفریدی‘ حاجی اشرف خان‘ الیاس آفریدی‘ امتیاز خان افریدی‘ شاہد آفریدی‘ شاہین آفریدی و دیگر موجود تھے‘ اس موقع پر چیئرمین کے امید وار عزیز اللہ آفریدی نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے آگاہ ہیں اور سکندر آباد کے عوام کو پانی و بجلی اور لیز کے مسائل سے نجات دلائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلی لانے اور غریب عوام کی حالت زار بدلنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہم روایتی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت پر مبنی سیاست جاری رکھیں گے۔