ایدھی ہوم میں لاشوں کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک اسکین سسٹم نصب

November 2, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 45

سسٹم کے ذریعے شہر سے ملنے والی نامعلوم افراد کی لاشوں کی جلد شناخت میں مدد ملے گی‘ سی پی ایل سی کا ڈیسک بھی قائم ہوگا
جدید ٹیکنالوجی کے پروجیکٹ پر سی پی ایل سی اور ایدھی ہوم کا عملہ مشترکہ طور پر کام کرے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی پی ایل سی نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے میں بائیو میٹرک اسکین ٹیکنالوجی سسٹم لگانے کا کام شروع کردیا‘ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے ایدھی فائونڈیشن کے سرد خانے میں نامعلوم لاشوں کی شناخت کیلئے ایک جدید پروجیکٹ لگانے کا کام شروع کردیا‘ اس پروجیکٹ کا نام (نامعلوم لاشیں) ہے جس کی شناخت ممکن نہیں ہے‘ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً10 اور کبھی اس سے بھی زیادہ نامعلوم لاشیں ملتی ہیں‘ گزشتہ چھ برسوں میں بڑی تعداد میں نامعلوم لاشیں ایدھی سینٹر کو ملی ہیں‘ نئے شروع ہونیوالے سسٹم کے تحت ایسی لاشوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شناخت کرکے ان کے لواحقین تک رسائی حاصل کی جاسکے گی تاکہ میت کو ان کے حوالے کیا جائے‘ اس ضمن میں نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جائیگا‘جو کہ اس سسٹم کا حصہ ہوگا‘ سسٹم میں شناخت ہونیوالی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائیگا جبکہ گمشدہ افراد کی بھی اطلاع سسٹم میں درج کی جائیگی‘ اس حوالے سے سی پی ایل سی میں ایک ڈیسک بنائی جارہی ہے‘ جبکہ سی پی ایل سی اور ایدھی فائونڈیشن کا عملہ مل کر سسٹم میں کام کریں گے۔

Tags: