مسلم لیگ ن کا الیکشن میں دھاندلیوں پر احتجاج کا اعلان

November 2, 2015 3:38 pm0 commentsViews: 22

لیگی کارکن7 نومبر کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، اسماعیل راہو کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ صوبے میں31 اکتوبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بد ترین دھاندلیوں اور قتل عام کیخلاف 7نومبر ہفتے کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیاجائیگا اور 5 نومبر کو مسلم لیگ ہائوس کار ساز میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا اجلاس منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا‘ وہ اتوار کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر نائب صدر سندھ سید شاہ محمد شاہ‘ صوبائی جنرل سیکریٹری سید نہال ہاشمی ‘چوہدری طارق‘ خالد شیخ‘ ہمایوں محمد خان‘ شام سندر‘ منور رضا‘ اسد عثمانی و دیگر بھی موجود تھے‘ اسماعیل راہو نے کہا کہ ہم انتخابات سے قبل آگاہ کرچکے تھے کہ پیپلز پارٹی نے بڑی دھاندلی کا پروگرام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کے ساتھیوں کے ساتھ جو افسوسناک واقعہ ہوا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور باور کرانا چاہتے ہیں اگر پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دے کر تعینات کیا جاتا تو اتنا بڑا سانحہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کو باندھ کر یا پولنگ عمل سے باہر کرکے منعقد کرائے جانیوالے انتخابات کو کیسے شفاف قرار دیا جاسکتا ہے۔

Tags: