اسٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف مزدور تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

November 2, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 36

قومی اداروں کی نجکاری محنت کش طبقے کیخلاف سازش اور استحصال ہے، یونین صدر انور پنہور
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ مظاہرے کی قیادت یونین کے آرگنائزر پارس جان اور جنت حسین نے کی‘ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف نعرے درج تھے‘ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر انور پنہور ‘قمر الزمان خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری ملک اور یہاں کے محنت کش طبقے کیخلاف سازش ہے‘ قومی اداروں کی نجکاری مزدوروں کا استحصال ہے‘ پاکستان میں نجی انتظامیہ کے حوالے سے کئے گئے سرکاری اداروں میں سے زیادہ تر ادارے بند ہوچکے ہیں‘ پرائیویٹ اداروں میں مزدوروں کے حقوق کو تسلیم نہیں کیا گیا اور نہ ہی یونین سازی کا حق ہے۔

Tags: