آپریشن ضرب عضب، وزیرستان اور خیبر ایجنسی کا 89 فیصد حصہ خالی کرالیا گیا

November 4, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 20

آپریشن کے دوران 359 افراد شہید ہوئے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ تمام ادارے ارتقائی منازل طے کرچکے‘ وزیر دفاع خواجہ آصف
نیکٹا کیلئے ایک ارب کی منظوری دیدی‘ پرویز رشید‘ اب تک 35 لاکھ افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں‘ عبدالقادر بلوچ کا سینیٹ میں بیان
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان ایجنسی کو 89 فیصد اور خیبر ایجنسی کا 87 فیصد علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اداروں نے ارتقائی منازل طے کر لی ہیں جبکہ پرویز رشید نے کہا کہ نیگٹا کیلئے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی، گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ ضرب عضب آپریشن کے آغاز سے اب تک کل 359 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں طرز حکمرانی کو بہتر بنانے سے ہی جمہوریت مزید مستحکم ہو گی۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام ادارے ارتقائی منازل طے کر چکے ہیں جبکہ3 نومبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔ قبل ازیں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ وقت آگیا ہے کہ قومی سطح پر لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ اب تک39 لاکھ افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں۔

Tags: