ودہولڈنگ ٹیکس نظرانداز، تاجر اتحاد کے رہنما ٹیکس ریٹرن میں اضافے کیلئے سرگرم

November 4, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 24

نان فائلر تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں رن کیلئے ایف بی آر کی ریجنل کمیٹیوں میں شامل ہونگے‘ نان فائلرزسے ٹرانزیکشن ٹیکس نہیں لیا جائیگا
انجمن تاجران کے صدر جمیل پراچہ کی ایف بی آر کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی محمد ارشد کی روزنامہ آغاز سے گفتگو
کراچی( کامرس رپورٹر) بینک ٹرانزکشن فیس کے خلاف تاجروں کا احتجاج سرد خانے کی نذر، سندھ تاجر اتحاد کے رہنما تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی ریجنل کمیٹیوں میں شامل ہوگئے۔ معیشت کی درستگی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کبھی شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا نائب صدر محمد ارشد کی روزنامہ آغاز سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے انجمن تاجران کے صدر جمیل پراچہ، نے گزشتہ ماہ ایف بی آر کے مختلف کمیٹیوں میں شامل ہونے والے سات رکنی وفد کے ہمراہ ایف بی آر کے RTO اور ایڈیشنل کمشنر ذوالفقار علی سید و دیگر عہدیدارا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی سندھ تاجر اتحاد کی جانب سے اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنمائوں میں جمیل پراچہ کے علاوہ اسماعیل لالپوریہ، محمد رضوان، عبدالرحمن، محمد ارشد، سلیم میمن اور سلیم راجپوت شامل تھے۔ اجلاس میں بینک ٹرانزکشن کے معاملے پر ایڈیشنل کمشنر ذوالفقار علی سید نے واضح کیا کہ0.3 فیصد ٹرانزکشن فیس کی وصولی کا سلسلہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے تک چلتا رہے گا جو نان فائلر تاجر ریٹرن فائل کریں گے ان سے0.3 فیصد ٹرانزکشن فیس کی وصولی موقوف کر دی جائے گی۔ اس موقع پر سندھ تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے ایف بی آر حکام کو یقین دلایا کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر سے ہر ممکن تعاون کریں۔

Tags: