عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی مداح بن گئیں رنبیر سیٹ پر بہترین اداکار ہوتا ہے

November 4, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 17

کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا رنبیر کی بات اور ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ ببھٹ رنبیر کپور کی مداح بن گئی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے تازہ انٹر ویو میں کہا کہ رنبیر کپور سیٹ پر سب سے بہترین اداکار ہیں عالیہ نے کہا کہ انہوں نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن رنبیر کو فلم سیٹ پر بہت زیادہ پر جوش ، توانائی سے بھر پور اور سیٹ کے ہر قسم کے حالات میں با آسانی ڈھل جانے والا پایا۔ اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ سیٹ پر سب سے بیسٹ اداکار ہیں۔ وہ سیٹ پر ہر کسی کا اس قدر خیال رکھتے ہیں کہ ہم ان کو اپنا سپاہی بلانا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ فلم سیٹ پر بھاگ بھاگ کر آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں اور میرے بہترین دوستوں میں سے ہیں۔ 22 سالہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم اڑتا پنجاب ہے جس میں انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ کام کیا ہے۔

Tags: