اپنی اوقات نہیں بھولتی‘ ریشم وفادار اور مخلص شخص کی تلاش میں ہوں

November 4, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 45

لاہور( کلچرل رپورٹر) فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی، بلکہ ہمیشہ اس صائمہ کو یاد رکھتی ہوں جو کیمرے کے سامنے آنے سے پہلے کیا تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچپن میں ہی والدین کو کھودیا ابھی صرف نو سال کی تھی کہ والدہ کا انتقال ہوگیا جبکہ والد کو تو دیکھا ہی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا ہر گز نہیں کہ شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ایک وفادار، مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔

Tags: