جنونی ہندوئوں نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا

November 4, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 16

حق کی آواز اٹھانے پر کنگ خان مشکل میں آگئے
شاہ رخ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائیگا‘ ہندو پریشد
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندوئوں کے خلاف آواز اٹھانے پر فلم اسٹار شاہ رخ خان سخت مشکل میں آگئے ہیں۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیکریٹری جنرل  کیلاش وجے ورگیہ نے شاہ رخ خان کو دیش دروہی یعنی ملک دشمن قرار دے دیا ہے۔ جبکہ بھارتی انتہا پسند جماعت وشوا ہند پریشد کی رہنما سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ ہیں ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرکے پاکستان بھیج دیا جائے۔ ادھر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی اداروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کی کوششوں پر سلمان خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی فنکاروں کے کام کو سیاست سے نہیں ملانا چاہئے۔

Tags: