لائنز ایریا میں رینجرز کا سرچ آپریشن‘ سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ

November 4, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 23

نظامی روڈ اور اطراف کے علاقوںکا محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی لی گئی گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ
رینجرز  نے خفیہ اطلاع پر مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جو فرار ہوگئے‘آپریشن کے دوران کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں تھی
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے لائنز ایریا سیکٹر ٹو میں داخل ہو کر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی کا عمل شروع کر دیا اس دوران کسی کو بھی اندر آنے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی رینجرز کی بھاری نفری نے نظامی روڈ اور اس سے متصل علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جس سے اسلحہ کی بر آمدگی کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ کے دوران ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 4 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ رینجرز کے با خبر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ آپریشن خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا لیکن ملزمان فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر یونٹ 520 سے ہے با خبر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زیر حراست افراد جرائم پیشہ ہیں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

Tags: