ترقیاتی اسکیمیں مقرر مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

November 4, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 15

کمیونیکشن نیٹ ورک کیلئے 9 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں‘ وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ  رواں مالی سال 2015-16 کے اختتام تک544 جاری ترقیاتی منصوبوں میں سے کم از کم179 منصوبوں پر کام مکمل کر لیا جائے جس کیلئے3.585 بلین روپے کے سو فیصد فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت کے اندر بلا کسی تعطل مکمل کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت صوبے میں کمیونیکیشن نیٹ ورک کو ترجیح دے رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی  لگایا جا سکتا ہے کہ اس شعبے کیلئے رواں مالی سال کے دوران9 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے179 جاری منصوبوں کی سو فیصد رقوم سمیت دیگر رواں اسکیموں پر عملد ر آمد کیلئے گزشتہ چار ماہ میں 4.53 بلین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Tags: