آج صبح کیماڑی میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

November 4, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 23

فشری میں لاش برآمد‘ آئی سی آئی پل کے قریب حادثے میں 5 افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے فشری اور آئی سی آئی پل پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق5 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق آج صبح  کیماڑی فشری بدر الدین روڈ پر نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 20 سالہ قمر اللہ ولد جہانگر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا متوفی کیماڑی  کا رہائشی بتایا جاتاہے۔ ادھر کیماڑی کے علاقے فشری ماشاء اللہ فیکٹری کے قریب سے لاش ملی جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کو نا معلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر کیماڑی آئی سی آئی پل کے قریب2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میںٹکرانے سے 50 سالہ نور الاسلام 15 سالہ عبداللہ، 2سالہ روزی عالم، 20 سالہ جلال، 35 سالہ نور عالم زخمی ہوگئے۔

Tags: