خود غرض اداکارہ ہوں، دپیکاپڈوکون کا اعتراف

November 4, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 19

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور دپیکا پڈو کون نے کہا کہ میں خود غرض اداکارہ ہوں۔ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں ممتاز مقام رکھتی ہیں اور انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اپنے منفرد انداز کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو خود غرض قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈو کون کا اپنے انٹر ویو میںکہنا تھا کہ ہر فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے انتھک محنت کرتی ہوں۔

Tags: