گجرات اور قصور کی جیلوں میں4 مجرموں کوپھانسی دیدی گئی

November 4, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 35

گجرات ( این این آئی) ملک بھر میں قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ جاری ہے اور گجرات و قصور کی جیلوں میں منگل کو قتل کے 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق منڈی بہائوالدین کے رہائشی 3 مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں صبح سویرے  تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم غضنفر، نثار اور محمد رانا نے پرانی دشمنی پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔ قصور ڈسٹرکٹ جیل کے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق مجرم اکرم نے1998ء میں  ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

Tags: