مدینہ کالونی میں آگ لگنے سے 14 جھگیاں راکھ

November 4, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 14

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے مدینہ کالونی میں خالی پلاٹ پر واقع جھگیوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مکینوں نے باہر نکل کر جان بچائی۔ آتشزدگی میں14 جھگیاں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا  مذکورہ پلاٹ پر کئی برسوں سے جھگیاں بنی ہوئی تھیں جہاں پر خانہ بدو ش افراد رہائش پذیر تھے۔

Tags: