شارجہ میں بیٹے نے جادو کے شبہے میں ماں کو قتل کر دیا

November 4, 2015 4:56 pm0 commentsViews: 25

شارجہ( ایجنسیاں)  متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں29 سالہ شخص نے جادو ٹونے کے شبہ میں اپنی ماں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے ایک مارکیٹ سے چھری چوری کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا  اور گھر جا کر دیکھا تو وہاں تعفن اٹھ رہا تھا۔ گھر کی تلاشی لی تو ملزم کی ماں کی گلا کٹی اور گلی سڑی لاش بر آمد ہوئی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اور جج کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے نہ صرف دو دفعہ اپنی ماں کا گلا کاٹا بلکہ اس کی زبان بھی کاٹ لی۔

Tags: