2007 کے پی سی او کیخلاف کراچی بار کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا

November 4, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) 3 نومبر 2007ء پی سی او عبوری آئینی حکم نامہ نافذ کرنے کے خلاف کراچی بار کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 نومبر 2007ء کو عبوری آئینی حکم المعروف پی سی او نافذ کرنے کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مذکورہ غیر قانونی اقدام اور اس کو نافذ کرنے والے آمر کے خلاف منگل کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ جس کے بعد صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری منظور حمید آرائیں، ناہید افضال، سابق سیکریٹری خالد ممتاز سمیت دیگر وکلاء رہنمائوں نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔ بار کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 3 نومبر2007ء کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے غیر قانونی طور پر پی سی او کا نفاذ کیا اور اس طرح ججوں، وکلاء اور آزاد میڈیا کو نشانہ بنایا۔