ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی قتل

November 4, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 17

ٹانک(این این آئی) ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی زمان محسود کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، زمان محسود ٹانک سے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینل نیو کے ساتھ وابستہ تھے ٹانک سے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ زمان محسود اپنے گھر سے ٹانک کی جانب سے موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے زمان محسود کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان لایا گیا، جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Tags: