دبئی شہنشا ہوں کی دھرتی بن گئی، جو بھاگتا ہے وہاں پناہ لے لیتا ہے، شیخ رشید

November 4, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 17

شرجیل میمن کو کوئی واپس لاکر دکھائے‘ بدعنوانوں کو ملک سے بھاگنے کی سہولت دی جارہی ہے‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ
ریحام خان پارٹی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی تھیں‘ طلاق سے عمران کی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑے گا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کنٹینر پر عمران خان کے شادی کے اعلان پر میں سکتے میں آگیا تھا۔ طلاق کی وجہ سے عمران کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان ریحام کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے۔ ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریحام خان کو سیاست میں آنے کی جلدی تھی، ان کا پارٹی میں کردار بڑھتا جارہا تھا، وہ پارٹی کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی تھیں، جبکہ عمران خان خاندانی سیاست کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 جماعتیں ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتیں،لوگوں کو خود بھی باہر نکلنا پڑے گا، عمران خان حقیقی اپوزیشن ہیں، ان کو سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہے ورنہ نوازشریف انہیں کچلتے ہوئے گزر جائیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ دبئی شہنشاہوں کی دھرتی بن گئی۔ جو بھاگتا ہے وہیں پناہ حاصل کرتا ہے، شرجیل میمن کو کوئی واپس لا کر دکھائے۔ بدعنوانوں کو ملک سے بھاگنے کی سہولت دی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں الفاظ واپس لے لیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا۔

Tags: