لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوبہ46 کارندوں کی فہرست تیار

November 5, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 22

غفار ذکری، زاہد لاڈلہ، عزیر بلوچ، شیراز کامریڈ، ملا نثار اور وصی لاکھو سمیت11 ملزمان مفرور قرار
کراچی( کرائم رپورٹر) لیاری گینگ وار نیٹ ورک کی فہرست تیار کرلی گئی‘ حساس اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست میں گینگ وار کے مفرور اور ہلاک ملزمان کے نام شامل ہیں‘ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بابا لاڈلہ اور عذیر جان بلوچ گروپ کے مجموعی طور پر 46 کارندوں کو انتہائی مطلوب اور قصور وار قرار دیا گیا ہے‘ فہرست میں عزیر جان بلوچ گروپ کے25 اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کے سکندر سکو‘ غفار ذکری اور زاہد لاڈلہ سمیت 13 ملزمان جبکہ مخالف گروپ میں عذیر بلوچ‘ شیراز کامریڈ‘ ملا نثار اور وصی لاکھو سمیت11 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس و رینجرز کی کارروائیوں کے باوجود لیاری میں مکمل طو رپر امن قائم نہیں ہوا اور عذیر بلوچ اور بابا لاڈلہ سمیت گینگ وار کے کئی اہم مفرور ملزمان بھی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

Tags: