ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا

November 5, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 27

جو معاملات طے ہوئے ہیں سب پورے کیے جائیں گے، متحدہ کو وفاقی حکومت کی یقین دہانی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور حکومتی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے وہ سب پورے کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام پر پہلے مرحلے میں سینیٹ سے استعفے واپس اور اب دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے واپس لئے جائیں گے اور اجلاس میں شرکت کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی 6 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پورے ہونے پر تیسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی سے دئیے گئے استعفے واپس لئے جائیں گے۔

Tags: