علیحدگی کرانے کے پیچھے جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے‘ ریحام خان

November 5, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 39

جہانگیر ترین اپنی ہر بات عمران خان سے منواتے ہیں‘ مجھے اپنے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے
طلاق اور زہر دینے کی تردید کردی‘ اپنے دوست زلفی بخاری کو صلح کرانے کا ٹاسک دیدیا‘ ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام نے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب کرانے اور بات علیحدگی تک پہنچنے کا ذمہ دار تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو قرار دیا جبکہ طلاق ملنے کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کو زہر دینے کا الزام مسترد کر دیا۔ ریحام نے زلفی بخاری سے مصالحت کرانے کی درخواست بھی کی ہے دوسری جانب جہانگیر ترین نے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق کے بعد پہلی مرتبہ ریحام خان کا موقف سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے اپنی قریبی دوست کو ایک پیغام میں بتایا کہ عمران خان کو مجھ سے بد ظن کیا گیا۔ رشتہ خراب کرنے میں جہانگیر ترین مرکزی کردار ہے۔ جہانگیر ترین طلاق کی اسٹوری کے اسکرپٹ رائٹر ہیں، جہانگیر ترین نے ریحام خان کے برطانیہ جانے کے ساتھ ہی عمران خان کو طلاق کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کی شادی میں بھی جہانگیر ترین کا اہم کردار رہا ہے۔ ریحام نے اپنی قریبی دوست کو پیٖغام میں بتایا کہ جہانگیر ترین اپنی ہر بات عمران خان سے منواتے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کی منوائی گئی باتوں پر ریحام خان عمران خان سے الجھ پڑتی تھیں جس پر عمران خان زیادہ تر فیصلے ریحام خان کے کہنے پر بدل دیتے تھے جس پر جہانگیر ترین ریحام خان کو ایک رکاوٹ سمجھتے تھے۔

Tags: