انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی، گورنر سندھ

November 5, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 15

پاکستان اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے، کانفرنس سے خطاب
کراچی (سٹی رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ دنیا بھر کے لئے انتہائی توجہ طلب مسئلہ ہے کیونکہ اس سے کئی معاشی اور سماجی مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے (UNODC)  کے باہمی اشتراک سے انسانی اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے موضوع پر منعقدہ علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اقواممتحدہ کے ادارے کے پاکستان میں نمائندے سیزر گوئڈیس(Mr. Cesar Guedes) ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات، مختلف ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ تمام ممالک کو ایک مربوط اور منظم حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلہ کا ایک پائیدار حل تلاش کیا جاسکے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہا ہے اور ایف آئی اے میں ماہر افسران پر مشتمل ایک اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سیل بنایا گیا ہے جو کہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے۔

Tags: