بلدیاتی الیکشن میں سندھ میں فوج طلب کرنیکا فیصلہ‘ ریپڈ رنسپانس فورس قائم

November 5, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 40

پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری‘ فوج کو ہائی الرٹ رکھا جائیگا‘ صوبے کے 15 اضلاع میں آج سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے‘ رینجرز نے3500 سے زائد نفری دینے سے معذرت کرلی‘ حکومت سندھ نے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز پر مشتمل ریپڈ رسپانس فورس قائم کردی ‘پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی ہے‘ پولیس و رینجرز کی مدد کیلئے فوج ہائی الرٹ رکھی جائیگی‘ دوسرے مرحلے میں شامل 15 اضلاع میں جمعرات سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسلحہ نمائش پر فوری پابندی لگادی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے رینجرز کو پولنگ اسٹیشن پر تعینات رکھا جائیگا‘ پولنگ اسٹیشنوں کے تقدس اور ووٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا‘ درازا شریف خیر پور میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر فائرنگ سے12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس ہے‘ امید ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں صورتحال بہتر ہوگی۔

Tags: