کرچی میں 88 فیصد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پاس بھی لائسنس نہیں

November 5, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 34

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے مہم شروع کردی ہے مگر حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 88 فیصد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ پولیس حکام کو ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 40 ٹریفک پولیس اہلکاروں سے صرف 5 کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے۔ بعض ٹریفک اہلکاروں نے سرکاری گاڑی لینے کے لیے لائسنس بنوائے جبکہ کچھ ٹریفک اہلکاروں نے غلط بیانی کی اور کہا کہ ان کے پاس لائسنس ہے۔

Tags: