سعودی عرب کا سالانہ ایک کروڑ عمرہ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

November 5, 2015 5:34 pm0 commentsViews: 37

ہر ماہ ساڑھے12 لاکھ افراد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے
غیر تسلی بخش کارکردگی پر کمپنیوں کو نئے سیزن کے دوران کام کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد(یو پی پی )سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ سیزن اسکیم یکم صفر سے شروع ہوگی اور رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا، حاجیوں کی واپسی مکمل ہونے پر حج سیزن ختم ہونے کے صرف 15 روز بعد ہی عمرہ سیزن شروع ہورہا ہے۔ وزارت حج دوسرے ملکوں سے آنے والے زائرین عمرہ کی سہولت کے لیے انہیں کئی سروسز مہیا کرتی ہے جن میں سفر کی تاریخیں، ایئرلائن، رہائش گاہ اور اس کا مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے فاصلہ، ہر کمرے میں بستروں کی تعداد، مدینہ روانگی کی تاریخ اور واپسی پر اپنے وطن روانگی کی حتمی تاریخ شامل ہیں۔ عمرہ ویزہ عام طور پر 2 ہفتے کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔ سعودی وزارت سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کرتی ہے اور غیرتسلی بخش کارکردگی پرکمپنیوں کو نئے سیزن کے دوران کام کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔توقع ہے کہ رواں سال عمرے کے ایک کروڑ ویزے جاری کیے جائیں گے۔ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہجری سال 1437 کے آغاز پر نیا عمرہ سسٹم اور نئے عمرہ قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔اس نظام کے تحت آئندہ 4 سال کے دوران 6 کروڑ افراد عمرہ اداکریں گے۔

Tags: