18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی

November 5, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 28

گٹکا اور سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیلئے پولیس کو ہدایات جاری
کراچی( یو پی پی ) حکومت سندھ نے 2002 کے تمباکو نوشی کے خلاف قانون پر عملدرآمد کرانے کے لیے کمر کس لی ہے جس کے تحت18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے عمل درآمد کے لیے پولیس کی مدد طلب کرلی ہے۔ تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے لیکن اس مضر شے کا استعمال معاشرے میں عام ہے۔ بالآخر حکومت سندھ نے تمباکونوشی کے خلاف 2002 کے قانون پر عملدرآمد کے لیے کمر کس لی اور 18سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پان گٹکا اور سگریٹ نوشی کرنے والے بھی اس پابندی کو جائز سمجھتے ہیں۔ لیکن ان اشیاء کے استعمال کو مجبوری بھی قرار دیتے ہیں۔ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے کیفے ٹیریاز پر بھی یہ پابندی عائد کی ہے۔

Tags: