ایم اے جناح اور اسٹیڈیم روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

November 5, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 18

پتھارے، ٹھیلے، آہنی کاونٹرز، اسٹینڈ، کیبن، پنکچر کی دکانیں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ
شوروم مالکان کو گاڑیوں کو ہٹانے کی ہدایت، بصورت دیگر ضبط کرنے کی تنبیہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات نے نیو ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ سے بڑی تعداد میں پتھارے، ٹھیلے، آہنی کائونٹرز، اسٹینڈز، کیبن، پنکچر کی دکانیں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ نیو ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ کے اطراف واقع گاڑیوں کے شو رومز مالکان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ سڑک اور فٹ پاتھ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں ضبط کرلیاجائے گا۔ انسداد تجاوزات کی یہ کارروائی سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلال منظر کی زیرنگرانی انجام دی گئی جن مقامات سے تجاوزات ہٹائی گئیں ان میں مزار قائد کے قریب پیپلزچورنگی سے لے کر جیل چورنگی فلاحی اوور تک کا علاقہ اور نیو ٹائون تھانے سے لے کر لیاقت نیشنل اسپتال تک کا علاقہ شامل ہے۔

Tags: