بلدیاتی انتخابات، ذوالفقار مرزا کے تیور ٹھیک نہیں ، ماحول خراب ہو سکتا ہے، آئی جی سندھ

November 5, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 28

بلدیاتی الیکشن میں سیکورٹی کے حوالے سے بدین، سانگھڑ، عمر کوٹ اور میرپور انتہائی حساس ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا کے تیور ٹھیک نہیں۔ ماحول خراب ہوسکتا ہے۔ سیکورٹی کے حوالے سے بدین، سانگھر، تھر، عمر کوٹ اور میرپور خاص طور پر حساس قرار دیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء نثار کھوڑو اور ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات، چیف سیکریٹری اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں صوبے کے امن و امان سے متعلق ایک اور اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر وزیر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے علاوہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

Tags: