مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

November 5, 2015 5:47 pm0 commentsViews: 35

کراچی( یو پی پی) معروف مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی۔ سکندر صنم با صلاحیت اداکار تھے جنہوں نے اسٹیج کے علاوہ ٹیلی ویژن اسکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،  لوگوں کے چہروں پر رونقیں بکھیرنے والے سکندر صنم جگر کے سرطان کے عارضہ میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا اور5 نومبر2012ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی برسی پر ان کے عزیز و اقارب  نے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔