گلوکار غلام علی نے زندگی بھر بھارت نہ جانے کا اعلان کردیا

November 5, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 26

8نومبر کو نئی دہلی میں ہونے والے بڑے کنسرٹ سمیت آئندہ کسی بھی پروگرام میں پرفارم اور شرکت کو منسوخ کردیا
مجھے بھارتی مداحوں سے ہمیشہ پذیرائی ملی لیکن حالیہ واقعات نے بہت زیادہ مایوس کیا، بھارتی میڈیا سے گفتگو
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور غزل گائیک غلام علی نے شدت پسندی کی شدید لہر کے بعد زندگی بھر پر فارم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے8 نومبر کو نئی دہلی میں بڑے کنسرٹ سمیت بھارت کے آئندہ  تمام پروگرام منسوخ کر دئیے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں غلام علی کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتی مداحوں سے ہمیشہ پذیرائی ملی لیکن حالیہ واقعات نے بہت مایوس کیا۔ میں گلوکار  ہوں، موسیقی پر ہی بات کر سکتا ہوں۔ سیاست پر کوئی گفتگو نہیں کر سکتا۔ جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہوجاتے تو بھارت نہیں جائوں گا۔ 9 اکتوبر کو شیو سینا کے باعث ممبئی میں کنسرٹ منسوخ ہونے پر انہیں عام آدمی پارٹی حکومت نے نئی دہلی میں فن کا مظاہرے کی دعوت دی تھی۔ پیر کو اپنی50 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم اسٹار  شاہ رخ خان نے مذہبی عدم روا داری کو بد ترین چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات کو بھارت کو تاریکی کے دور میں دھکیل دے گی۔ اس بیان پر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیا نے شاہ رخ خان کو غدار قرار دید یا تھا۔

Tags: