قومی شناختی کارڈ پر براہ راست انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اجازت

November 5, 2015 5:50 pm0 commentsViews: 25

پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، ایف بی آر سے الیکٹرونک انرولمنٹ کرانا لازمی قرار  دیدیا گیا
لاہور( آئی این پی) وفاقی حکومت نے  4 ماہ سے زائد تاخیر کے بعدنیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) نمبر سے تبدیل کردیا ہے، جس پر عملدرآمد رواں ماہ سے کیا جائے گا۔گزشتہ روز جاری کیے گئے انکم ٹیکس ایس آر او کے مطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والا کوئی بھی شخص، اب براہ راست انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرا سکتا ہے اور اس کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم ٹیکس دہندہ کے بارے میں چند اہم معلومات، جو سی این آئی سی پر درج نہیں ہوتیں، کے حصول کے لیے ایک انرولمنٹ فارم جاری کیا جائے گا جو انکم ٹیکس گوشواروں کی الیکٹرانک فائلنگ کے لیے لازمی ہوگا۔تاہم ای فائلنگ کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الیکٹرانک انرولمنٹ کرانا ضروری ہوگی، جسے اس شخص کی رجسٹریشن کے طور پر سمجھا جائے گا۔کسی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور غیر ملکیوں کے لیے بھی الیکٹرانک انرولمنٹ لازمی ہوگی۔

Tags: