طلاق کے اعلان کے بعد عمران خان پریشان اور ریحام پر سکون

November 5, 2015 5:53 pm0 commentsViews: 49

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان صحافی کے سوال پر آگ بگولا ہو گئے
مانچسٹر میں خطاب کے دوران ریحام کے ماتھے پر شکن تو نہیں آئی تاہم طنز کے تیر چلا ئے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)  طلاق کے اعلان کے بعد عمران خان منگل کو میڈیا کے سامنے آئے اور ریحام نے بدھ کو میڈیا کا سامنا کیا تاہم اس موقع پر دونوںکے انداز الگ الگ تھے پشاور میں عمران صحافی کے سوال پر طیش میں آگئے جبکہ ریحام پر سکون رہیں۔ ایک ٹی وی کے مطابق  ریحام سے علیحدگی  کے بعد عمران خان نے خوب تیور دکھائے جبکہ مانچسٹر میں خطاب کے دوران ریحام کے چہرے پر دکھ کی چھائیں ڈھونڈ نا مشکل تھا۔ انہوں نے دلآویز  مسکراہٹ  کے ساتھ تقریر کی۔ ریحام کے ماتھے پر شکن تو نہیں آئی تاہم انہوں نے طنز  کے تیر چلائے۔ مائیک خراب ہونے پر ان کے مزاج میں وہ گرمی تو دکھائی نہ دی  جو عمران خان نے دکھائی لیکن جس طرح انہوں نے مائیک جھٹکا اس سے ان کے مزاج کی جھنجھلاہٹ  صاف دکھائی دے رہی تھی۔

ریحام خان نے پاکستان آنے کا
پروگرام منسوخ کر دیا
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے پاکستان آنے کا  پروگرام منسوخ کر دیا انہوں نے انٹر نیشنل میڈیا کانفرنس کے بعد پاکستان آنا تھا۔ میڈیا کانفرنس مانچسٹر سیشن میں شرکت کے بعد ریحام خان بیٹے اوربہن کے ہمراہ لندن  روانہ ہوگئیں۔

Tags: