گارڈن ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب سے3 اجرتی قاتل گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 5, 2015 5:54 pm0 commentsViews: 23

ملزمان کے قبضے سے3 ٹی ٹی پستول اور ایک شہزور ٹرک برآمد، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا
گرفتار شدہ ملزمان کا تعلق احسان اللہ مروت گروپ سے ہے جو رقوم لیکر قتل کی وارداتیں کرواتا ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے قتل کی وارداتوں میں ملوث 3اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا‘ انچارج سی آئی ڈی انویسٹی گیشن مظہر مشوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ایک خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شہر کراچی میں موجود کرائے کے قاتلوں کے گروہ کا سراغ لگایا اور ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب سے3 ملزمان گلزار خان‘ مطیع اللہ خان مروت اور محمد عارف شاہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے3 ٹی ٹی پستول اور ایک شہزور ٹرک برآمد کرلیا‘ دوران تفتیش ملزمان نے قتل‘ اقدام قتل کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا اور کہا کہ ملزمان کا تعلق احسان اللہ مروت گروپ سے ہے اور یہ گروپ کٹی پہاڑی ‘منگھو پیر کے علاقوں میں روپوش تھا‘ احسان اللہ مروت رقوم لے کر قتل کی وارداتیں کرواتا تھا اور ملزمان نے دوران تفتیش جن وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ان میں بلدیہ ٹائون کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا اور کارروائی کے بعد احسان اللہ مروت نے ایک لاکھ روپے دیئیدوسری کارروائی کالی پہاڑی قصبہ کالونی میں کی جہاں انور نامی شخص کو قتل کیا‘ اورنگی ٹائون ایم پی آر کالونی کے قبرستان میں2لڑکوں کو شہزور ٹرک میں اغواء کرکے لائے اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا‘2010 ء میں منگھو پیر پختون آباد کے علاقے میں امان اللہ نامی شخص کے کہنے پر میاں اور بیوی کو قتل کیا‘ پیر آباد کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا ‘پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

لائسنس آفس کے باہر فارم فروخت
کرنے والے دو افراد گرفتار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد  ڈرائیونگ لائسنس  برانچ کے  عملے نے لائسنس آفس کے باہر فارم رقم لے کر فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کو ناظم آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی  ہے۔

آج صبح پشاور میں آپریشن، 3 افغان
باشندوں سمیت 41افراد گرفتار
پشاور(  مانیٹرنگ ڈیسک)  آج صبح پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں 3 افغان باشندوں سمیت41 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد، پشاور پولیس نے آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔

نیب نے اشتہاری ملزم فصاحت
لودھی کو گرفتار کرلیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے اشتہاری ملزم فصاحت لودھی کو گرفتار کرلیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم فصاحت لودھی کو 2007 میں احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ ملزم فصاحت لودھی  2جعلی کمپنیوں کے ذریعے لوگوں سے 47 لاکھ روپے لے کرفرار ہوگیا تھا۔

متحدہ کا سابق کارکن بینک ڈکیتی سمیت 100وارداتوں میں ملوث نکلا
ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا، دوران تفتیش بہادرآباد میں بینک سے 90 لاکھ لوٹنے کا اعلان کیا
کورنگی، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں 4 سے زاء دجیولری شاپس بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ چکا ہے، پولیس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سچل پولیس کے ہاتھوں اسلحے کے کیس میں گرفتار متحدہ کا سابق کارکن بینک ڈکیتی، جیولری کی دکانوں کو لوٹنے سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلا۔ سچل  پولیس نے ملزم مقبول عرف  چوڑا ولد عبدالعزیز کو کو عبداللہ شاہ غازی روڈ سے اسلحے کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم متحدہ کا سابق کارکن ہے۔ اے ایس آئی اکرم سوہو نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالحق، محمد علی، وکی اور عتیق عرف سپاہی کے ہمراہ2012ء میں بہادر آباد میں 90 لاکھ کی بینک ڈکیتی کی، جب کہ کورنگی نمبر2 خاموش کالونی، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں4 سے زائد جیولری شاپس میںلوٹ مار کے دوران لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹنے کے ساتھ100 کے قریب وارداتیں کیں۔ ملزم مقبول اے بی سینیا لائن کا رہائشی، غیر شادی شدہ اور آبائی تعلق کشمیر سے ہے۔

 

Tags: