بھارتی نوجوان جوڑے پر ممبئی پولیس کا بدترین تشدد، عوام مشتعل

November 5, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 24

ویڈیو منظر عام پر آ گئی، پولیس والے لڑکی کو سٹرک پر گھیسٹ رہے تھے، نوجوان پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے نوجوان جوڑے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اہلکاروں نے جوڑے  کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں کوئی لڑکی کو گھسیٹ رہا ہے تو کوئی اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ تھپڑ، لاتیں، گھونسے، اور گالیاں  ہر طرح سے ان دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ نوجوان جوڑا وحشی  پولیس اہلکاروں سے رحم کی اپیل کرتا رہا ۔ پولیس گردی کی نشانہ بننے والی لڑکی بھی بار بار معافی مانگتی رہی مگر سفاک اہلکاروں نے ایک نہ سنی۔ نوجوان جوڑا مہندرا کال سینٹر میں کام کرتا تھا۔ پولیس نے دونوں کو سڑک پر معمولی تلخ کلامی پر ہی دھر لیا اور پولیس اسٹیشن لاکر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا تاہم تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ممبئی کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Tags: